میچ ناٹنگھم میں پاکستان وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔
ورلڈ کپ 2019 کے پوائنٹس ٹیبل کے مطابق ویسٹ انڈیز نے اب تک ایک میچ کھیلا ہے اور وہ اس میں کامیاب رہی جس کے بعد وہ 2 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے جبکہ آسٹریلیا ایک میچ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد 2 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے۔
جس کے بعد دونوں ٹمیوں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔
کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کی ویب سائٹ کے مطابق او ڈی آئی رینکنگ میں آسٹریلیا پانچویں جبکہ ویسٹ انڈیز آٹھویں نمبر پر ہے۔
دونوں ٹمیوں کے درمیان ہونے والے گذشتہ میچز کی بات کی جائے تو دونوں ٹمیوں کے درمیان ہونے والے آخری 5 میچز میں سے 4 میں آسٹریلیا جبکہ ایک میچ میں ویسٹ انڈیز نے کامیابی حاصل کی۔
ٹیمیں:
آسٹریلیا: کپتان آرون فینچ، جیسن بیہرینڈوف، ایلکس کارے، نیتھن کولٹر نائیلی، پیٹ کومینس، عثمان خواجہ، نیتھن لیون، ساؤن مارش، گلین رچرڈ سن، سٹیوین سمتھ، میچل اسٹارک، مارکس اسٹونس، ڈیوڈ وارنر، ایڈم ذمپا
ویست انڈیز: کپتان جیسن ہولڈر، فیبین ایلن، کارلوس براتھ وائٹ، ڈرین براوو، شیلڈرن کاٹریل، شانون گیبریل، کرس گیل، شیمرون ہیٹمیئر، شائی ہوپ، ایون لوئس، ایشلے نرس، نیکولاس پورن، کیمر روچ، انڈرے روسل، اوشانے تھامس
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2JZGIuf
0 comments: