
ورلڈکپ کے ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کو 89 رنز سے شکست دی اور ایسے میں وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پلیئنگ الیون میں فاسٹ بولر حسن علی کو شامل کرنے پر تنقید کی ہے۔سرکاری ٹی وی کی ورلڈ کپ ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر حسن علی سے اچھی گیند نہیں ہورہی تو کسی اور کو موقع ملنا چاہیے تھا۔یاد رہے کہ ورلڈکپ کے بھارت کے خلاف میچ میں فاسٹ بولر حسن علی مہنگے ترین بولر ثابت ہوئے ہیں جنہوں نے 9 اوورز میں 84 رنز دیکر صرف ایک وکٹ حاصل کی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2XiDLLt
0 comments: