
تفصیلات کے مطابق سام سنگ نے نئے فون بنانے کیلیے حقوق دینے والی کمپنی میں درخواست دائر کی ہے جس میں فون کے ماڈل کا نام بتائے بغیر حقوق حاصل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
امریکی اقتصادی جریدے کے مطابق کمپنی کی جانب سے حقوق کیلئے دی جانے والی درخواست اور لیک ہونے والی سام سنگ کے فون کی پہلی تصویر سے لگتا ہے کہ یہ فون ’بارڈر لیس‘ ہو گا یعنی فون میں کوئی بارڈر نہ ہونے کی وجہ سے اس کی اسکرین فل ڈسپلے ہوگی۔
معلومات اور تصاویر کے مطابق کمپنی فون کو ’گلیکسی ایس 11‘ کا نام دے سکتی ہے ۔رپورٹس کے مطابق فون میں کمپنی پہلی بار 64 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرا دے گی۔ فون کو نیکسٹ جنریشن ٹیکنالوجی کے تحت تیار کیا جا رہا ہے جو فائیو جی اور ممکنہ طور پر سکس جی ٹیکنالوجی سے لیس ہوگی۔ اس موبائل میں بھی فنگر پرنٹ سینسر فیچر دیا جائے گا تاہم خدشہ ہے کہ بارڈر لیس ہونے کی وجہ سے فون میں اہم فیچرز نہیں ہوں گے۔
رپورٹس کے مطابق بارڈر لیس ہونے سے اس فون کے کونے اور باڈی دیگر فونز کے مقابلے باریک بنائے جانے کا قوی امکان ہے، چونکہ بارڈر لیس شپ میں سکرین فون کے بیک سائیڈ سے بالکل ملی ہوئی ہوگی اس لیے اس فون میں ’ہیڈ فون‘ جیک نہ دیے جانے کی چہ مگوئیاں بھی کی جا رہی ہیں۔ آئندہ کچھ ہفتوں میں فون کی مزید تفصیلات سامنے آئیں گی اور کمپنی اس فون کو آئندہ سال کے آغاز میں متعارف کرائے گی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2WJFepP
0 comments: