Sunday, June 2, 2019

نیب کی توجہ میگا کرپشن کے خلاف ہے: چیئرمین نیب

چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال
چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب غیرجانبدار ادارہ ہے اور احتساب کے عمل کو بلا خوف و تفریق جاری رکھے گا۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں کرپشن کےخلاف بڑے ناموں پر کبھی مکمل ہاتھ نہیں ڈالا گیا، بڑے ناموں پر ہاتھ نہ ڈالنے سے کرپشن میں بتدریج اضافہ ہوا۔

چیئرمین نیب کا کہنا ہے کہ ہماری توجہ میگا کرپشن کے خلاف ہے، اس عمل سے نچلے درجے کی کرپشن میں بھی کمی ہوگی۔ جسٹس(ر)جاوید اقبال نے مزید کہا کہ بزنس کمیونٹی اور سرمایہ کاروں کو خوف کا تاثر ہے، بزنس کمیونٹی اور غیرسرکاری حضرات بلاخوف مثبت کام جاری رکھیں، نیب کا بنیادی کام سرکاری عہدےداروں اور پبلک فنڈ میں کرپشن کےخلاف ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب ملکی معیشت کی بہتری کےلئے کام کرنے والوں کے خلاف نہیں ہے اور معیشت کی بہتری کیلئے کام کرنیوالوں کو نیب سے شکایت نہیں ہوگی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2MrMIOp

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times