Monday, June 3, 2019

وزیراعلیٰ پنجاب کا چین میں سکالرشپ کیلئے جانیوالے طلبعلموں کیلئے فنڈز کا بروقت اجراء نہ ہونے پر اظہارِ برہمی

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے چین میں سکالرشپ کیلئے جانیوالے طلباء و طالبات کیلئے فنڈز کا بروقت اجراء نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے، وزیراعلیٰ نے سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر طلباء و طالبات کیلئے 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری کرنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں اور فنڈز کے اجراء کے لئے آڈٹ کاپی پر دستخط ہوچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ کل تک فنڈز کا اجراء ہر صورت یقینی بنایا جائے اور آئندہ ایسی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلباء و طالبات کیلئے بروقت فنڈز جاری کرنا متعلقہ محکمے کی ذمہ داری ہے۔ سکالر شپ پر چین جانے والے طلباء و طالبات کو مستقبل میں کسی قسم کی پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2MoSD6P

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times