
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی ایم پر پابندی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے درخواست پرسماعت کی۔ ایڈووکیٹ شعیب رزاق نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت پی ٹی اے کو ہدایت دے کہ وہ غیر مناسب مواد کے خلاف اقدامات کرے،عدالت نے دوران سماعت پی ٹی اے کی جانب سے جواب داخل کرانے کےلئے مہلت کی استدعا منظورکرلی ہے۔
اگلی سماعت پر پیمرا کے ذمہ دار افسر کو طلب کر لیا، جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ ہم کسی ایک فرد کے خلاف حکم جاری نہیں کریں گے، رٹ میں ڈائریکشن اداروں کیلئے جاری کریں گے تاکہ پالیسی بن سکے، عدالت نے پی ٹی ایم پر پابندی کےلئے دائر درخواست پر سماعت 13 جون تک ملتوی کردی،عدالت نے سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری دفاع، سیکرٹری قانون، پیمرا اور پی ٹی اے کو دوبارہ طلب کر لیا، عدالت نے منظور پشتین، محسن داوڑ اور علی وزیر کو بھی دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے تحریری جواب طلب کرلیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Wbj2EK
0 comments: