
نجی چینل کے رئیلٹی پروگرام میں 16سالہ بچی نے مہوش حیات کے آئٹم نمبر ’بلی‘پر ڈانس کر کے ٹیلنٹ دکھایا تو حمزہ علی عباسی نے اس لڑکی سے پہلے تو معافی مانگی کیونکہ انکے خیال میں وہ بھی اس گندگی کو پھیلانے میں اپنے آپکو قصور وار سمجھتے ہیں اور پھر اس لڑکی کو ایسا کرنے سے منع کرتے ہوئے آئٹم نمبرز کو بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔
حمزہ علی عباسی نے پاکستانی فلمسازوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ مہربانی کرکے اپنی فلموں میں آئٹم نمبرز شامل نہ کریں۔ یہ ہمارا اور ہمارے فلمسازوں کا قصور ہے کہ ہم اپنی فلموں میں آئٹم نمبرز شامل کرتے ہیں۔ مجھے بہت دکھ ہوا کہ ایک 16 سال کی بچی آئٹم نمبر پر ڈانس کررہی ہے۔
حمزہ نے آئٹم نمبرز کو فلموں کے لیے گندگی قراردیتے ہوئے کہا کہ اس سے بالی ووڈ بھی اپنی جان چھڑانا چاہ رہا ہے کیونکہ آئٹم نمبرز کی وجہ سے وہاں کا معاشرہ خراب ہوگیاہے۔ لیکن وہ لوگ کیا کرتے ہیں اور کیا نہیں اس سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں، ہمیں اپنی فلم انڈسٹری دیکھنی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلم میں آئٹم نمبرز کی نہ ضرورت ہوتی ہے، نہ اس کا فلم کی کہانی سے کوئی لینا دینا ہوتا ہے لیکن کیونکہ بس ایک روایت سی چلتی آرہی ہے آئٹم نمبرز کی لہٰذا فلمسازوں کی سوچ ہوتی کہ انہیں فلم میں ضرور شامل کرنا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2x958sO
0 comments: