
ٹکٹ کے جھمیلے نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو بھی پریشان کر دیاہے کیونکہ ان کے دوست احباب بھی ان سے میچ دکھانے کیلئے گزارشات کر رہے ہیں لیکن کوہلی نے اپنی بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے سب کو ٹال دیاہے اور کہاہے کہ اپنی ٹکٹوں کابھئی بندوبست اپنی مدد آپ کے تحت کریں ۔
پریس کانفرنس میں جب ایک صحافی نے ویرات کوہلی سے ٹکٹوں کیلئے آنے والے فون اور گزارشات سے متعلق سوال کیا تو بھارتی کپتان ’ پھٹ ‘ پڑے اور سب کچھ کھول کر صحافیوں کے سامنے رکھ دیا ، کہا کہ راونگی سے قبل کچھ دوستوں نے کہا کہ وہ بھی انگلینڈ آرہے ہیں تو میں نے فوری کہہ دیا کہ اپنی ٹکٹوں کا بندوبست خود کر کے آئیں ورنہ گھر پر ہی میچ دیکھیں ۔ان کا کہناتھا کہ کھلاڑیوں کو محدود تعداد میں ٹکٹیں ملتی ہیں جس میں فیملی ترجیح ہوتی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Ii3eMK
0 comments: