
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارا سینڈرز کے مستعفی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سارا ایک ’جنگجو‘ اور مخلص ترجمان رہی ہیں جس نے اپنا کردار بہت اچھے طریقے سے نبھایا اب وہ جون کے اختتام پر اپنی آبائی ریاست آرکنساس منتقل ہو جائیں گی۔مستعفی ہونے والی سارا سینڈرز نے بھرائی اور کپکپاتی ہوئی آواز میں صحافیوں کو بتایا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ اپنی آبائی ریاست میں وقت گزارنے کی خواہش مند ہیں اور اسی لیے مستعفی ہورہی ہیں تاہم آنکھوں سے چھلکتے آنسو اُن کے الفاظ سے میل نہیں کھا رہے تھے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے کہا کہ:
....She is a very special person with extraordinary talents, who has done an incredible job! I hope she decides to run for Governor of Arkansas - she would be fantastic. Sarah, thank you for a job well done!
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) June 13, 2019
صدر ٹرمپ نے سارا سینڈرز کے متبادل کا اعلان نہیں کیا تاہم انہوں نے سارا سینڈرز کو اہم شخص اور نہایت نفیس خاتون قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک جنگجو ہیں، ہم سب جنگجو ہیں، ہمیں اہداف کے حصول کے لیے جنگو بننا پڑتا ہے۔
Thank you, @PressSec! pic.twitter.com/n5aD3sThDp
— The White House (@WhiteHouse) June 14, 2019
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2x6n9rL
0 comments: