
پہلی مرتبہ ایف بی آر نے ایمنسٹی اسکیم کے بارے میں آگاہی پھیلانے کے لیے عوامی رابطہ مہم چلائی جس میں آگاہی پمفلٹ اور اسکیم سے متعلق تشہیری مواد عام کیا گیا۔ تجارتی تنظیموں اور چیمبر آف کامرس کی سطح پر تاجروں کو ایمنسٹی اسکیم کی جزیات سے آگاہ کیا گیا تاہم عوامی سطح پر ایمنسٹی کے بارے میں کچھ سوالات موجود ہیں۔
ایمنٹسی اسکیم کے تحت پاکستان اور بیرون ملک پوشیدہ اثاثہ جات ظاہر کر کے انہیں قانونی شکل دی جا سکتی ہے۔ اسکیم سے پوشیدہ آمدن اور کسی دوسرے فرد کے نام پر رکھے گئے (بے نامی) اثاثوں کو ظاہر کیا جا سکتا ہے تاہم ایمنسٹی اسکیم سے عوامی عہدہ رکھنے والے یا ان کے اہل خانہ، جرائم سے جڑے اثاثہ جات سفید نہیں ہو سکتے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2XtamhP
0 comments: