
تفصیلات کے مطابق بابر اعظم کی نیوزی لینڈ کیخلاف سینچری کی بدولت ان کے رولڈ کپ 2019 میں رنز کی مجموعی تعداد 333 ہو گئی ہے جس کے ساتھ ہی وہ 25 سال سے کم عمر سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں جہاں ماضی کے عظیم کھلاڑی موجود ہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق یہ ریکارڈ سب سے پہلے برائن لارا نے 1992 میں حاصل کیا جنہوں نے 333 رنز ہی سکور کیے تھے۔ اس کے بعد دوسرے نمبر پر یہ اعزاز سچن ٹینڈولکر نے حاصل کیا جہوں نے 1996 کے ورلڈ کپ میں 523 رنز بنائے اور آج بھی وہ اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔ ان کے بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والے تیسرے کھلاڑی رکی پونٹنگ تھے جنہوں نے 1999 کے ورلڈ کپ میں 354 سکور بنائے اور وہ اس فہرست میں بھی تیسرے نمبر پر ہیں تاہم اس فہرست میں دوسرے نمبر پر اے بی ڈویلیرز ہیں۔ انہوں نے یہ ریکارڈ 2007 کے ورلڈ کپ میں 372 رنز بنا کر حاصل کیا تاہم اب اس فہرست میں مزید ایک اور نام بابراعظم کا شامل ہو گیا ہے اور وہ پانچویں نمبر پر ہیں۔
بابر اعظم کی شاندار سینچری کی بدولت نہ صرف پاکستان کو کامیابی نصیب ہوئی ہے بلکہ اس کے ساتھ ہی وہ دنیا کے عظیم بلے بازوں فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔
بابر تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرنے کیلئے آئے اور انہوں ںے مسلسل تقریبا تین گھنٹے وکٹ پر قدم جہاں جبکہ ان کا حارث سہیل نے بھر پور ساتھ دیتے ہوئے نصف سینچری بنائی لیکن وہ بد قسمتی سے ناٹ آوٹ نہ جا سکے اور رن آوٹ ہو گئے۔
Most runs scored by a batsman aged 24 or under in a single Men's @cricketworldcup.
— ICC (@ICC) June 26, 2019
Babar Azam is in decent company on this list.#WeHaveWeWill pic.twitter.com/4aGlcnsStv
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2X9Pjwi
0 comments: