Thursday, June 27, 2019

پاکستانی فضائی حدود میں بھارتی طیاروں کی بندش میں 12 جولائی تک توسیع

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستانی فضائی حدود میں اوور فلائی کی بندش میں 12 جولائی تک توسیع کردی ہے
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستانی فضائی حدود میں اوور فلائی کی بندش میں 12 جولائی تک توسیع کردی۔

بھارت سے کشیدگی کے باعث سول ایوی ایشن کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود میں ٹرانزٹ اور اوور فلائی پر 28 جون تک پابندی عائد تھی تاہم اب اوور فلائی کی بندش کے دورانیے میں مزید 15 دن کی توسیع کی گئی ہے۔

اوور فلائی کی بندش کے بعد بھارتی طیارے پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کرسکیں گے۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود میں ٹرانزٹ اور اوور فلائی نئے حکم نامے تک بند رہے گی جب کہ ایسٹرن ائیر سائیڈ بند اور ویسٹرن فضائی حدود میں آپریشن جاری ہے۔

یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے 26 فروری کو بالاکوٹ کے مقام پر بم گرانے اور اس کے اگلے ہی روز پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد پاکستان نے ایسٹرن فضائی حدود کو بند رکھا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2KHSfhZ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times