Friday, June 21, 2019

ورلڈ کپ تنازعات کا شکار، پی سی بی پاکستانی کھلاڑیوں سے متعلق فکرمند

ورلڈ کپ میں ہراسگی کے واقعات پر پی سی بی پاکستانی کھلاڑیوں سے متعلق فکرمند ہے
 پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہراسگی کے واقعات پیش آنے کے بعد کھلاڑیوں کو اپنی سرگرمیاں محدود کرنے کی ہدایت کردی۔ انگلینڈ میں قومی کرکٹرز کے ساتھ ہراسگی کے واقعات پر کرکٹ بورڈ بھی پریشان ہے اور بورڈ نے کھلاڑیوں کو غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے اجتناب برتنے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بورڈ نے کھلاڑیوں کو باہر نکلنے کے لیے مقامی سیکیورٹی اہلکاروں اور منیجمنٹ کو آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے، بورڈ کی ہدایت کے مطابق اگر کسی بھی کھلاڑی کا باہر نکلنا ضروری ہے تو سیکیورٹی اہلکاروں کے ہمراہ نکلیں۔

قومی کرکٹ ٹیم ورلڈکپ میں 23 جون کو جنوبی افریقا سے مدمقابل ہوگی لیکن اس سے قبل پی سی بی نے ہراسگی کے واقعات پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات کسی منصوبہ بندی کے تحت ہو رہے ہیں۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق کرکٹ ٹیم کو اس وقت حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے، ٹیم پاکستان ورلڈ کپ سے باہر نہیں ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی حفاظت پی سی بی کی ذمہ داری ہے جو پوری کی جائے گی، ہراسگی کے واقعات ناقابل برداشت اور افسوسناک ہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2WYhXR9

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times