Saturday, June 1, 2019

حمزہ شہباز بھی سونامی کے قائل

مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز
مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید سے پہلے پٹرول میں اضافہ سے ظاہر ہے کہ ملک پرمعاشی دہشتگرد مسلط ہیں، عمران نیازی نے عیدالفطر پرعوام سے خوشیاں چھین لی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ معاشی دہشت گردوں نے ملک اور عوام کو یرغمال بنایا ہواہے، عمران نیازی کی اصلیت قوم کے سامنے کھل کر آچکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریلیف کے نام پر قوم کو جو دھوکہ دیا گیا، وہ بے نقاب ہو رہا ہے، لیگی رہنما نے کہا کہ عوام سے ریلیف چھین کر مہنگائی کے عذاب میں مبتلا کرنے والوں کا یوم حساب قریب ہے۔

حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کے سونامی میں اضافہ ہوگا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Mk8zap

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times