Sunday, June 2, 2019

فرانس: پیلی جیکٹ مظاہرہ 28 ویں ہفتے میں داخل

فرانس میں پیلی جیکٹ مظاہرہ 28 ویں ہفتے میں داخل ہو گیا
فرانس میں پیلی جیکٹ والوں کا احتجاج ہے کہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا،تحریک کے حامی اٹھائیس ویں ہفتے بھی فرانسسی صدر اور سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف پھر سڑکوں پر نکل آئے۔

وزارت داخلہ کے مطابق فرانس بھر میں ساڑھے نو ہزار سے زائد ایک بار پھر مظاہرین سڑکوں پر نکلے،پیرس کی سڑکوں پر مظاہرہ کرنیوالے لوگ سرمایہ دارانہ نظام اور فرانسیسی صدر ایمانیول میکروں کے خلاف شدید نعرے لگا رہے تھے،پیرس کے علاوہ فرانس کے شہر لیوں سمیت دیگر شہروں میں بھی ہزاروں لوگوں نے پیلی جیکٹ مظاہرے میں حصہ لیا اور صدر میکروں کے استعفے کا مطالبہ دہرایا۔

فرانس میں17 نومبر سے تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شروع ہونے والا پیلی جیکٹ مظاہرہ اب سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف احتجاجی تحریک میں تبدیل ہو گیا ہے،سیاسی ماہرین کے مطابق مظاہروں کے نتیجہ میں فرانس کی معیشت پر برے اثرات پڑے ہیں خصوصی طور ریسٹورنٹس،ہوٹلوں کا کاروبار سخت متاثر ہورہا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2W4qYYt

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times