
ملک کے بیشتر شہروں میں پارہ چالیس ڈگری سے تجاوز کر گیا۔ محکمہ موسمیات نے آئیندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کردی ہے ۔
ماہ صیام کے آخری عشرے میں سورج تیور دکھانے لگا۔ شہر قائد کے بعد شہر اقتدار میں بھی سورج کا پارہ ہائی ہو گیا۔ دن میں شہر کا درجہ حرارت چالیس ڈگری سے تجاوز کر گیا۔
دوسری جانب پنجاب، کے پی کے اور بلوچستان کے میدانی علاقوں سمیت بیشتر مقامات پر زوروں کی گرمی پڑ رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں آئیندہ چند روز تک شدید گرمی کا راج برقرار رہے گا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی علاقوں، بلوچستان اور صوبہ سندھ میں موسم شدید گرم رہیگا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Kdqwoh
0 comments: