
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے، سمری میں پٹرول کی قیمت میں 8 روپے 53 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 116 روپے 95 پیسے ہو جائے گی۔
پیٹرولیم ڈویژن کو بھیجی گئی سمری کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 99 پیسے ، مٹی کا تیل ایک روپیہ 69 پیسے مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے،اضافے کی صورت میں مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 98 روپے 46 پیسے ہو جائے گی۔۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی، نئی قیمتوں ہرعملدرآمد یکم جون سے ہو گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2EHqWQ8
0 comments: