Tuesday, May 7, 2019

العزیزیہ سٹیل ملز مقدمہ: نوازشریف ضمانت کی مدت پوری ہونے کے بعد کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل

سابق وزیراعظم نوازشریف کوٹ لکھپت جیل منتقل ہوگئے ہیں
سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی العزیزیہ سٹیل ملز کے مقدمے میں چھ ہفتے کی ضمانت کی مدت پوری ہونے کے بعد رات انہیں کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف چھ ہفتے کی ضمانت پر رہائی کی مدت ختم ہونے کے بعد قافلے کی صورت میں جاتی امراء سے کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئے۔

اس موقع پر بیٹی مریم نواز، حمزہ شہباز و دیگر رہنما اور کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، جیل انتظامیہ نے میاں نواز شریف کو دوبارہ سرینڈر کرنے پر وصول کیا۔

قبل ازیں جاتی امرا سے روانہ ہونے پر ن لیگی رہنماﺅں اور کارکنوں کی ایک بڑی تعداد ان کے ساتھ تھی، کارکنان اپنے قائد کو دیکھ کر جذباتی ہوگئے اور نعرے بلند کرتے ہوئے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

راستے میں بھی جگہ جگہ نواز شریف کے قافلے کا استقبال کیا گیا۔ ریلی رنگ روڈ سے ہوتی ہوئی فیروز پور روڈ پہنچی اور پھر وہاں سے کوٹ لکھپت جیل پر اختتام پذیر ہوئی۔

مزید پڑھئے:نواز شریف کی ضمانت کی مدت ختم، جاتی امرا سے کوٹ لکھپت جیل کے لئے روانہ

یاد رہے کہ جیل پہنچنے کا دیا گیا وقت ختم ہونے پر کوٹ لکھپت جیل کا لاک اپ بند کردیا گیا تھا، اسسٹنٹ سپرنٹڈنٹ جیل جاتی امرا میں لیٹر دے کر چلےگئے تھے ۔ بعد ازاں محکمہ داخلہ نے نواز شریف کو وصول کرنے کے لئے جیل حکام کو احکامات بھجوائے۔

خیال رہے کہ میاں نواز شریف نے مقررہ وقت میں خود کو جیل حکام کے حوالے نہیں کیا تھا، جس کے بعد جیل پولیس سابق وزیر اعظم کی گرفتاری کے لئے رائیونڈ پہنچی. جیل پولیس نواز شریف کے گھر سے باہر آنے کا انتظار کر تی رہی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2PUk6eQ

0 comments:

Popular Posts Khyber Times