
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ اپوزیشن کے رہنماؤں اور ترجمانوں کی زبانیں گروی ہیں، ان کے اندر ان کے کرپٹ لیڈر بولتے ہیں۔
اپوزیشن کے رہنماؤں اور ترجمانوں کی زبانیں گروی ہیں،ان کے اندر ان کے کرپٹ لیڈر بولتے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی ایک کٹھ پتلی وزیراعظم تھے،آپ ایک بار شریفوں کا نہیں اس ملک کا بن کر سوچیں۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) May 15, 2019
معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی ایک کٹھ پتلی وزیراعظم تھے، آپ ایک بار شریفوں کا نہیں اس ملک کا بن کر سوچیں۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ شاہد خاقان بتائیں ایربلومنافع میں اور پی آئی اے خسارے میں کیسے گئی؟۔
شاہد خاقان بتائیں ایربلو منافع میں اور قومی ایئرلائن خسارے میں کیسے گئی؟احتساب وہی کرتا ہے جس کے ہاتھ اور نیت صاف ہوں،ورنہ زرداری کے پیسے لانے کا دعوی تو آپ کے آقا نے بھی کیا ۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) May 15, 2019
معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ احتساب وہی کرتا ہے جس کے ہاتھ اور نیت صاف ہوں، زرداری کے پیسے لانے کا دعویٰ توآپ کے آقا نے بھی کیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2VDQKqR
0 comments: