Tuesday, May 14, 2019

ارکان اسمبلی کا فضل الرحمن کا اسلحے کے ساتھ استقبال

عمرہ کی ادائیگی کے بعد مولانا فضل الرحمن جے یو آئی کے اراکین پارلیمنٹ اور کارکنوں کے ہمراہ اسلحے کے ساتھ موجود ہیں
جمعیت علما ئے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے جہاں انکا استقبال جے یو آئی کے اراکین پارلیمنٹ اور کارکنوں نے اسلحے کے ساتھ کیا۔

جمعیت علما ئے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے جبکہ حکومت کی جانب سے سکیورٹی واپس لیے جانے پر جے یو آئی کے اراکین پارلیمنٹ اور کارکنوں نے اسلحہ سمیت ایئرپورٹ پر مولانا کا استقبال کیا جنہیں سخت سکیورٹی حصار میں ایئرپورٹ سے باہر لایا گیا۔

مولانا فضل الرحمن عمرہ کی ادائیگی کے بعد گزشتہ روز واپس پہنچے، اسلحہ اٹھانے والوں میں مولانا عبدالغفور حیدری، جمال الدین اور دیگر سینئر ممبران شامل تھے۔ کارکنان کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹرینز بھی ایئر پورٹ پر موجود تھے جن کا کہنا تھا کہ سکیورٹی واپس لینے کی شدید مذمت کرتے ہیں، قائد کے محافظ ہیں۔

استقبال کے موقع پر جے یو آئی ف کے اراکین اسمبلی نے مولانا کی حفاظت کے لیے اسلحہ اٹھا لیا۔ اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنماؤں کی بندوقوں کے ساتھ تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2HovkEq

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times