ان خیالات کا اظہار انھوں نے پی ٹی آئی کے 23 واں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ یوم تاسیس پر پارٹی کارکنوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کارکنان نےعمران خان کا پیغام شہرشہر پہنچانے کے لئے کردار ادا کیا، پارٹی نظریے کا غیرمتزلزل ساتھ دینے والے کارکن مبارک باد کے مستحق ہیں۔
انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی طویل سیاسی جدوجہد میں کئی اہم موڑ آئے، پی ٹی آئی انصاف کو ترجیح دیتی ہے، قانون کی حکمرانی چاہتی ہے۔
سیاسی کارکن ہھی اس تبدیلی کو سمجھ سکتا ہے، تحریک انصاف یکساں احتساب چاہتی ہے، 40 سال بربادی کی اور تم چاہتے ہو کہ عمران خان 8 ماہ میں ٹھیک کر دے، کیا عمران خان کے پاس الہ دین کا چراغ ہے؟
وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے نئے پاکستان کے سفر کا آغاز کردیا، بلدیاتی انتخابات میں ایسی قیادت سامنے لائیں، جو عوام کی بات کرے، دھرنے میں مشکلات برداشت کرنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے سیاسی جدوجہد سے ناممکن کوممکن بنایا، تنقید کرنے والے آج پی ٹی آئی کے خوف سے اکٹھے ہورہے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2IP3BQg
0 comments: