Wednesday, May 29, 2019

یہ ہے تبدیلی! آصفہ بھٹو کا حکومت کو للکارنا

سابق صدرآصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو
سابق صدرآصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے کہا معصوموں پر واٹرکینن کا استعمال کیاگیا، جیالے پھانسی سے نہیں ڈرے تو پانی سے کیا ڈریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدرآصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے بلاول بھٹو کی پیشی پر کارکنان کو روکنے کی کوشش پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا یہ ہےتبدیلی، معصوموں پر واٹرکینن کا استعمال کیاگیا، واٹرکینن کےاستعمال سے نیب کا کالا قانون دھویا نہیں جاسکتا، جیالے پھانسی سے نہیں ڈرے تو پانی سے کیا ڈریں گے۔

مزید پڑھئے: بلاول بھٹو زرداری کا نیب میں بلاوا: پیپلز پارٹی کے جیالے اور پولیس گتھم گتھا

یاد رہے آج بلاول کی پیشی کے دوران جیالے اور پولیس اہلکارآمنے سامنے آگئے، ایوب چوک پر پولیس نے پیپلزپارٹی کارکنان کو روکا اور کارکنان کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کا واٹر کینن کا استعمال کیا گیا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/30OAOBc

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times