
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش کر بیان ریکارڈ کرادیا، بلاول بھٹو سے پارک لین کمپنی کیس سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی اور 32 سوالات پرمشتمل سوال نامہ دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نیب ہیڈکوارٹر پہنچے، جہاں نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے بلاول بھٹو سے تفتیش کی، بلاول بھٹو سے 30منٹ تک سوالات کیے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے بلاول بھٹو سوالات کا مناسب جواب نہ دے سکے، نیب ٹیم نے ان کو 32سوالات پرمشتمل سوال نامہ دیتے ہوئے 2 ہفتے میں جوابات دینےکی ہدایت کی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2HI7EfJ
0 comments: