Wednesday, May 22, 2019

چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف عہدے سے مستعفی

چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف
چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے جب کہ انہوں نے عہدے سے استعفی دینے کی تصدیق بھی کردی ہے۔

ہارون  شریف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو بھی آگاہ کردیا ہے کہ اپنی خدمات مزید جاری نہیں رکھ سکتا، وزیراعظم کو استعفیٰ بھی بھجوا دیا ہے ان کی جانب سےاستعفی منظورہوتے ہی عہدہ چھوڑ دوں گا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین سرکاری بورڈ ہارون شریف کے مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے مختلف معاملات پر اختلاف تھے جس کی وجہ سے انہوں نے اپنا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2JyqkAE

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times