Wednesday, May 8, 2019

لیورپول نے بارسلونا کا حساب چکتا کردیا

برطانوی فٹبال ٹیم لیورپول نے بارسلونا پر پربرتری حاصل کر لی۔
برطانوی فٹبال ٹیم لیورپول نے بارسلونا کا حساب چکتا کردیا،،دوسرے لیگ میں بارسلونا کو چار صفر سے شکست دیکر پوائنٹس ٹیبل پربرتری حاصل کی۔

چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل مرحلے کے دوسرے لیگ میں لیورپول اور بارسلونا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں،،جس میں لیورپول کے جارحانہ انداز نے بارسلونا جیسی مضبوط ٹیم کی ایک نہ چلنے دی۔

لیور پول کی جانب سے پہلا گول میچ کے ساتوین منٹ میں کیا گیا جبکہ میچ کے دوسرے ہاف میں مسلسل تین گولز کئے گئے۔

بارسلونا کی ٹیم میچ میں ایک بھی گول نہ کرسکی،،اس سے قبل بارسلونا نے پہلے لیگ میں لیورپول کو تین صفر سے شکست دی تھی جس مین میسی کے دو گولز شامل تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Jrhhke

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times