Wednesday, May 8, 2019

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے میچز کا سلسلہ آج سے شروع

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے میچز کا سلسلہ آج سے شروع
ورلڈکپ 2019 میں داخل ہونے سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے ون ڈے میچز کا سلسلہ آج سے شروع کر رہی ہے جبکہ کپتان سرفراز احمد ٹیم کی جیت کے لیے پُر امید ہیں۔

قومی ٹیم ورہ انگلینڈ کے دوران میزبان ملک کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں اوول کے میدان پر مد مقابل ہوگی۔

ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کے بعد قومی ٹیم کو ون ڈے میچز میں محمد حفیظ، جنید خان اور محمد عامر جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہوسکتی ہیں۔

انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیزیز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ہماری تیاری بہت اچھی ہے اور کوشش کریں گے کہ ہم انگلینڈ کے خلاف 5 میچوں میں اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میزبان ملک کے خلاف سیریز کھیل کر ورلڈ کپ سے قبل اعتماد حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

ٹیم کی خامیوں پر بات کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ جب دو بہترین ٹیمیں کھیل رہی ہوتی ہیں تو باؤلنگ اور بیٹنگ تو اچھی ہوتی ہے، تاہم ایسے میں اچھی فیلڈنگ دونوں ٹیموں کے درمیان واضح فرق ثابت ہوتی ہے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹیم کی فیلڈنگ خراب رہی تھی۔

سرفراز احمد نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم گزشتہ ڈیڑھ سال سے بہترین کرکٹ کھیل رہی ہے اور کوشش کریں گے کہ ان کے خلاف اچھی کرکٹ کھیلی جائے۔

قومی ٹیم کے کپتان نے بتایا کہ لیجنڈ آل رآؤنڈر شعیب ملک سیریز کے دوسرے میچ میں ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

خیال رہے کہ 5 مئی کھیلے گئے سیریز کے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی تھی۔

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی نمبر ایک ٹیم کے ون ڈے فارمیٹ پر نظر ڈالی جائے تو مایوس کن اعداد و شمار سامنے آئیں گے۔

گرین شرٹس کو حال ہی میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 0-5 سے وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا، جبکہ اس سے قبل جنوبی افریقہ کے خلاف 5 میچوں کی سیزیز میں اسے 2-3 سے شکست ہوئی تھی۔

اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہوگئی تھی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2JqkCQr

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times