Wednesday, May 8, 2019

بلاول کا آئی ایم ایف کی ڈیل پارلیمنٹ سے منظور کرانے کا مطالبہ

بلاول کا آئی ایم ایف کی ڈیل پارلیمنٹ سے منظور کرانے کا مطالبہ
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خبردار کیا ہے کہ اگر آئی ایم ایف کی ڈیل پارلیمنٹ سے منظور نہ کرائی گئی توہم اسے مسترد کریٕں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اس ملک کے عوام آج پس رہے ہیں کل وہ حکومت کا گریبان پکڑے گی کیونکہ عام آدمی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ حکومت اس حوالے سے کوئی قدم نہیں اٹھارہی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں وفاق اٹھارویں ترمیم کی وجہ سے دیوالیہ ہو گیا جبکہ حقیقت میں صوبے وفاق کی ناکامی کی وجہ سے دیوالیہ ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ، گورنر اسٹیٹ بینک اور چیئرمین ایف بی آر کو ہٹایا جاتا ہے، ہم پوچھتے ہیں کہ یہ فیصلے کون کر رہا ہے، کیا یہ فیصلے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کر رہا ہے؟ یہ حکومت آئی ایم ایف کے سامنے جھکی ہوئی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2YhWKCJ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times