Monday, May 27, 2019

بلاول نے کھلم کھلا محسن داوڑ کی حمایت کردی

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ میں نہیں سمجھتا کہ محسن داوڑ سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کرسکتے ہیں۔

لاڑکانہ میں پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں بیڈ گورننس کا طعنہ دیا جاتا تھا، سندھ میں ہم نے 3 بہترین اسپتال بنائے، ہم نے این آئی سی وی ڈی کو عالمی معیار کا اسپتال بنادیا، خیبرپختونخوا میں ایک بھی نیا اسپتال نہیں بنایا گیا، عمران خان نے پشاور میں واحد کارڈیو اسپتال اپنے رشتے دار کے حوالے کرکے تباہ کردیا۔

نیب ریفرنسز کے بارے میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ نیب کو سیاسی انتقام کے لئے بنایا گیا، ہم نیب کوشروع سے ہی متنازع سمجھتے تھے، سابق چیف جسٹس پاکستان نے خود کہا کہ بلاول بے گناہ ہے، عمران خان کے آنے کے بعد نیب کا فوکس صرف اپوزیشن پر ہے۔

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر پی ٹی ایم کارکنوں کے حملے سے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں اس وقت لاڑکانہ میں ہوں لیکن میں نہیں سمجھتا کہ محسن داوڑ سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کرسکتے ہیں۔

اگر کہیں پر تشدد واقعہ ہوا ہے تو ہم اس کی مذمت کرتے ہیں لیکن احتجاج کرنا سیاسی لوگوں کا حق ہے، ان پر بھی تشدد نہیں ہونا چاہیے۔ میں نہیں سمجھتا کہ کوئی رکن اسمبلی سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کرسکتا ہے۔ ہم کسی کے نقطہ نظر سے اختلاف کرسکتے ہیں۔ اگر شمالی وزیرستان جیسے علاقے سے تعلق رکھنے والے نوجوان سیاستدانوں سے مکالمہ نہیں کریں گے، ان کی ناراضگیوں کو کم کرنے کی کوشش نہیں کریں گے تو سب نے دیکھا کہ ایوب خان کے دور میں مشرقی پاکستان کے ساتھ کیا ہوا۔

 بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پرویز مشرف کے دور میں بلوچستان میں کیا ہوا۔ اگر ہم اپنے حق، قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کی بات کرنے والے سیاستدانوں کو غدار قرار دیں گے تو یہ راستہ خطرناک ہوگا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2HG1RY4

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times