Sunday, May 5, 2019

حکومت نے غریب کے چولہے بجھا دیئے ہیں، احسن اقبال

حکومت نے غریب کے چولہے بجھا دیئے ہیں، احسن اقبال
مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کا حال مسلم لیگ ق سے بھی بُرا ہو گا۔

میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اس حکومت نے غریب کے چولہے بجھا دیئے ہیں اور مہنگائی کے سونامی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان تو محل میں رہتے ہیں اور ان کی اے ٹی ایمز خرچے چلاتے ہیں لیکن غریب نے تو محنت کر کے بچوں کی روٹی کا بندوبست کرنا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان غربت نہیں غریب ختم کر رہے ہیں، یہ غریب مکاؤ پروگرام ہے، ہم اس ظلم کے خلاف بند باندھیں گے۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان ان ارب پتی لوگوں کو فائدہ پہنچا رہے ہیں جنہوں نے ان کے الیکشن پر پیسہ لگایا، اگلے الیکشن میں غریب کی آہ ان کی ضمانتیں ضبط کروائے گی۔

مشیر اطلاعات کے مریم نواز سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان کے بیانات کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے، یہ پہلے زرداری کا دفاع کرتی تھیں، اب عمران خان کا کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے خلاف کوئی نہیں ہے، وہ پارٹی عہدیدار بننے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو احتساب عدالت کی جانب سے دی گئی سزا اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے میں معطل ہو چکی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Y5097R

0 comments:

Popular Posts Khyber Times