Thursday, May 9, 2019

شمالی کوریا کا ایک اور میزائل تجربہ، امریکا کی تشویش

شمالی کوریا کی جانب سے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے مزید 2 میزائلوں کا تجربہ کیا گیا ہے۔
شمالی کوریا کی جانب سے مختصر فاصلے تک مار کرنے والے مزید 2 میزائلوں کا تجربہ کیا گیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے عسکری حکام کا کہنا ہےکہ شمالی کوریا نے ملک کے شمال مغربی سائنو ری بیس سے میزائل فائر کیے جنہوں ںے تقریباً 260 میل کا فاصلہ طے کیا۔

برطانوی میڈیا کا کہناہےکہ یہ میزائل تجربے ایسے وقت میں کیے گئے جب امریکی سفیر ایٹمی مذاکرات پر ڈیڈلاک کے خاتمے کی کوششوں کے لیے جنوبی کوریا میں موجود ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے کہا ہےکہ 2 شارٹ رینج میزائل مشرقی حصے کی طرف فائر کیے گئے، اس حوالے سے امریکی انٹیلی جنس حکام کے ساتھ مل کر تفصیل اکٹھا کی جارہی ہے تاہم یہ بات اب تک واضح نہیں ہوسکی کہ یہ میزائل کہاں گرے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اور امریکی صدر ٹرمپ کی فروری میں ہونے والی ملاقات بے نتیجہ ختم ہوگئی تھی اور امریکی صدر نے اسے شمالی کوریا کے سربراہ کی طرف سے ایک بری ڈیل قرار دیا تھا۔

اس بے نتیجہ ملاقات کے بعد شمالی کوریا نے میزائل تجربے شروع کیے جس کے تحت گزشتہ ہفتے 4 مئی کو بھی مختصر فاصلے تک مار کرنے والے کئی میزائلوں کا تجربہ کیا گیا جس کےبعد اب یہ ایک ہفتے میں شمالی کوریا کا دوسرا تجربہ ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2LA5lz8

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times