
جمعرات کے روز اسلام آباد میں خیبرپختونخوا کے محکمہ اطلاعات کے پہلے پروفیشنل مینجمنٹ کورس کے شرکا میں اسناد تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ ذمہ دارانہ ذرائع ابلاغ ایک ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرسکتےہیں۔
صحافیوں کو استعداد کار بڑھانے پر زور دیتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ رابطوں کے فقدان کے باعث غلط معلومات کی فراہمی سے معاشرے میں انتشار او ر بدنظمی پیدا ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کو عالمی معیار کے برابر لانے کےلئے جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لائی جانی چاہیے۔
فردوس عاشق اعوان نے کورس کے شرکاپر زور دیا ہے کہ وہ معلومات کی درست انداز میں فراہمی کےلئے صحافیوں سے رابطے رکھیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2vKR7AI
0 comments: