Monday, May 27, 2019

سعودی عرب کی قطر کو امریکہ، ایران کشیدگی پر بات چیت کی دعوت

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی پر بات چیت کےلئے سعودی عرب نے قطر کو مذاکرات کی دعوت دےدی
امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی پر بات چیت کےلئے سعودی عرب نے قطر کو مذاکرات کی دعوت دےدی قطری حکومت نے بھی دعوت نامہ ملنےکی تصدیق کردی۔

قطر کی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ انہیں سعودی عرب کی جانب سے خطے پر بات چیت کے حوالے سے ہونے والے ہنگامی اجلاس میں امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر تبادلہ خیال کے لئے دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔

ریاض نے حملوں کے تواتر سے جاری سلسلے کے بعد دو اجلاس طلب کیے تھے جن میں سے ایک عرب لیگ کے ممبر مملک، جبکہ دوسرا گلف کوآپریشن کونسل کے لیے تھا۔

سعودی عرب اور دیگر ممالک کی پابندیوں کا مقابلہ کرنے والے ملک قطر کو پہلی بار سعودی عرب کی جانب سے ایسے اہم معاملے پر دعوت دی گئی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2wpql12

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times