Monday, May 27, 2019

ایران امریکا کشیدگی، کویت کا اظہارتشویش

 کویتی نائب وزیر خارجہ خالد الاجر اللہ
کویت نے بھی امریکا اور ایران کی درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر اظہار تشویش کیا ہے کویت کا کہنا ہے کہ جنگ خطے کے مفاد میں نہیں ہے۔

کویتی نائب وزیر خارجہ خالد الاجر اللہ نے کہا ہے کہ خلیج کا علاقہ اس وقت ایک حساس اور نازک دور سے گزر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ خطے میں غیر یقینی کی صورت حال سے بچاو کےلیےمحتاط رہنے کی ضرورت ہےاورچاہیئے کہ کشیدگی میں اضافے اور کسی محاذ آرائی سے بچنے کی پوری کوشش کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ طرفین کے درمیان مذاکرات شروع ہو گئے ہیں جبکہ ان کا ملک خلیج میں کشیدگی کا ماحول ختم کروانےکےلیے تعاون کرے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2YSxgvX

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times