Monday, May 6, 2019

لاڑکانہ میں ایچ آئی وی ایڈز کے پھیلاؤ کی تحقیقات کے لئے اقدامات جاری

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزا
صحت کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا ہے کہ سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں ایچ آئی وی ایڈز کے پھیلاؤ کی تحقیقات کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

ڈاکٹر ظفرمرزا نے اس بارے میں اطلاعات کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت سندھ کو ہنگامی بنیادوں پر ہرممکن معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

ادھر وفاقی حکومت کی ٹیم سندھ کے عہدیداروں کے ہمراہ متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی سکریننگ کر رہی ہے۔

ایچ آئی وی ایڈز کے لئے چار ہزار ایک سو سے زائد افراد کی سکریننگ کی گئی جن میں سے ایک سو ستاون کیسز پازیٹو آئے۔

وفاقی وزارت صحت ایچ آئی وی ٹیسٹ کرنے والی کٹس اور دواؤں کی مسلسل فراہمی کیلئے محکمہ صحت سندھ سے مکمل تعاون کر رہی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2PSTnz9

0 comments:

Popular Posts Khyber Times