Sunday, May 19, 2019

عمران خان صاحب کے جھوٹ کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے: مریم اورنگزیب

مسلم لیگ نواز کی ترجمان مریم اورنگزیب
مسلم لیگ نواز کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سمندر میں گیس و تیل کے ذخائر نہ ملنے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹ بولنے والے کو اللہ کبھی کامیابی نہیں دیتا۔

عمران خان صاحب آپ کے جھوٹ کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے، جب سے ان کے آنے کی خبر آئی ہے ملک کیلئے کوئی اچھی خبر نہیں آئی ،جھوٹوں کے آنے سے ملک سے برکت اٹھ گئی ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سمندر میں گیس و تیل کے ذخائر نہ ملنے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملک و قوم کیلئے بری خبر ہے ،پاکستان کی معیشت،روزگاراوراچھے مستقبل کے خواب اس منصوبے سے جڑے تھے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف نے جس منصوبے پہ ہاتھ رکھا، اللہ تعالیٰ کی برکت سے پورا ہوا، نوازشریف نے ملک و قوم کے روشن مستقبل کیلئے یہ منصوبہ شروع کیا تھا، نوازشریف کے منصوبے اس لیے پورے ہوئے کہ وہ سچ بولتے ہیں اورنیت صاف ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب جھوٹ، تہمت اوربہتان لگانا چھوڑدیں ملک کی آدھی مشکلات کم ہوجائیں گی، جھوٹ سے ملک پر مسلط ہونے والے جھوٹوں کے آنے سے ملک سے برکت اٹھ  گئی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Hqx1CA

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times