
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لوگوں کو بلاول اور مریم نواز کے افطار ڈنر میں ملنے پر حیرت نہیں ہونی چاہیے ، کرپٹ ٹولہ اب اکھٹا ہو رہا ہے تاہم عوام کبھی بھی ان کا ساتھ نہیں دیں گے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کرپٹ سیاسی مافیا معیشت کے ذریعے بلیک میل کرنا چاہتا ہے ، پرانے نظام سے فائدہ اٹھانے والے سیاسی مافیا نئے نظام کی راہ میں روڑے اٹکانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم تباہ کی گئی معیشت کو ٹھیک کر رہے ہیں ، ماضی کی غلط اقتصادی پالیسیوں کی بدولت آج ملک کی یہ حالت ہوئی ہے ، یہ سارے چور اکھٹے ہونا چاہتے ہیں لیکن عوام ان کا ساتھ نہیں دے گی۔
واضح رہے کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو آج زرداری ہاﺅس میں متحدہ اپوزیشن کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں مریم نواز پہلی مرتبہ شرکت کیلئے زرداری ہاﺅس جائیںگی ۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2M88l6j
0 comments: