Sunday, May 5, 2019

وزیراعظم عمران خان القادر یونیورسٹی برائے صوفی ازم کا سنگ بنیاد رکھیں گے

وزیراعظم عمران خان آج القادر یونیورسٹی برائے صوفی ازم کا سنگ بنیاد رکھیں گے
وزیراعظم عمران خان آج (اتوار) ضلع جہلم میں سوہاوہ کے مقام پر القادر یونیورسٹی برائے صوفی ازم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی کے بارے میں وزیراعظم کے خصوصی معاون سید ذوالفقار بخاری نے یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے سوہاوہ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ القادر یونیورسٹی طلباء کو اسلامی اور سائنسی تعلیم فراہم کریگی جس سے انہیں اخلاقی، روشن خیال اور روحانی لحاظ سے ایک مکمل انسان بننے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ القادر یونیورسٹی قائم کرنے کا مقصد نوجوانوں کو تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے وزیراعظم کے خواب کو عملی جامہ پہنانا ہے۔

ذوالفقار بخاری نے کہا کہ اس جامعہ میں صوفی ازم پر توجہ کے ساتھ مذاہب کی عصر حاضر کی تعلیم سمیت سائنس اور ٹیکنالوجی پر بھی خصوصی توجہ دی جائیگی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2LoY7Ou

0 comments:

Popular Posts Khyber Times