Tuesday, May 14, 2019

محکمہ ڈاک کی آمدنی میں ایک سال کے اندر چھ ارب روپے کا اضافہ

مواصلات اور پوسٹل سروسز کے وزیر مراد سعید
مواصلات اور پوسٹل سروسز کے وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ محکمہ ڈاک کی آمدنی میں ایک سال کے اندرچھ ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایک بیان میں وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ محکمہ ڈاک جلد ہی لاجسٹک سیل کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ای کامرس کے ذریعے تقریباً چھیالیس ہزار پارسل متعلقہ پتوں پر پہنچائے گئے ہیں۔

مرادسعید نے مزید کہا کہ پاکستان پوسٹ جلد ہی دنیا بھرمیں ''میڈ اِن پاکستان پراڈکٹس '' کا منصوبہ شروع کرے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2WFjn3G

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times