
سابق وزیر بلدیات عبدالعلیم خان کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ نے عبدالعلیم خان کی دو روز قبل ضمانت منظور کی تھی تاہم ان کی روبکار جاری نہیں ہو سکی تھی۔ عبدالعلیم خان کی رہائی کی روبکار جیل حکام کو آج موصول ہوئی جس کے بعد تمام قانونی کارروائی کرنے کے بعد عبدالعلیم خان کو جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔
اس موقع پر جیل کے باہر کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے اپنے لیڈر کا استقبال کیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2LN2Fyc
0 comments: