
الیکشن کمیشن نے مریم نواز کو پارٹی عہدہ دیے جانے کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظور کر لی۔ درخواست کی سماعت ستائیس مئی کو ہوگی۔
مریم نواز کو پارٹی عہدہ دیے جانے کیخلاف تحریک انصاف کی درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظور کر لی گئی۔ الیکشن کمیشن درخواست پر 27 مئی کو سماعت کرے گا۔ درخواست تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ ملیکہ بخاری، میاں فرخ حبیب، جویریہ ظفر اور کنول شوذب درخواستگزاروں میں شامل ہیں۔
مریم نواز کی بطور نائب صدر تقرری کے ن لیگی فیصلے کو آئین و قانون سے متصادم قرار دیا گیا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2WdyDHM
0 comments: