
سعودی وزیرِ تیل خالد بن عبدالعزیز الفلیح نے دعویٰ کیا ہے کہ واقعہ منگل کو صبح چھ سے آٹھ بجے کے درمیان پیش آیا،دھماکہ خیز مواد سے لیس ڈرونز نےمشرقی علاقے سے مغربی علاقوں کو جانے والی پائپ لائنوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں سٹیشن نمبر آٹھ میں آگ بھڑک اٹھی۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق واقعے کے بعد سعودی کمپنی آرامکو نے پائپ لائن میں تیل کی فراہمی بند کر دی ہے اورنقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاہم وزیرِ تیل کا کہنا ہے کہ تیل کی پیداوار اور برآمد کا عمل متاثر نہیں ہوا ہے۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی وزیر نے حملے کوبزدلانہ قرار دیتے ہوئےیمن میں سعودی عرب اور اتحادیوں کے خلاف سرگرم حوثی ملیشیا ذمہ دار قراردیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/30gKB2R
0 comments: