
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے اثاثے ڈکلیریشن اسکیم کو منظور کرلیا ہے۔ صدر مملکت آج ہی اثاثوں کی ڈکلیریشن اسکیم کا آرڈیننس جاری کریں گے۔
فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ اجلاس میں انفارمیشن کمیشن کی تنخواہوں کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ بیرون ملک قید لوگوں کو لیگل ایڈ کیلئے سمری کی منظوری دی گئی جبکہ ملائیشیا میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے بھی انتظامات مکمل کیے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریکوڈک، کار کے اور سمجھوتہ ایکسپریس جیسے تنازعات ہیں۔ 100 ملین ڈالرز 5 سالوں میں فیسوں کی مد میں ادا کیے جاچکے ہیں۔ انٹرنیشنل معاہدوں سے قبل میکنزم تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ عوام کیلئے لڑنے والی جنگ میں میڈیا ہمارا پارٹنر ہے۔ وزیر اعظم کی ہدایات ہیں کہ پالیسیوں کا رخ عوام کی طرف موڑا جائے۔ پاکستان کے اربوں روپے عالمی تنازعات پر خرچ ہوئے۔ 2016ء میں عالمی تنازعات 6 تھے اب 45 ہوچکے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2LHZ7gK
0 comments: