
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہیٰ بھی چیئرمین نیب کے حق میں بول پڑے۔ انہوں نے اسکینڈل کو چیئرمین نیب کے خلاف سازش قرار دے دیا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چئیرمین نیب کے خلاف مذموم مہم چلانے والے کسی غلط فہمی میں نہ رہیں، مادرِوطن اور قومی اداروں کے دشمن ماضی کی طرح منہ کی کھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب بااصول، ایماندار و باوقار اور مضبوط شخصیت کے حامل ہیں۔ مہم چلانے والے اس غلط فہمی میں نہ رہیں کہ وہ چلے جائیں گے اور انہیں کوئی ریلیف مل سکے گا۔
پرویز الہیٰ نے مزید کہا کہ چیئرمین نیب نے ہر قومی ذمہ داری کی ادائیگی میں عزم و ہمت اور مثالی ذہانت کا مظاہرہ کیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2JHZ56D
0 comments: