Friday, May 24, 2019

آرمی چیف سے ایران کے وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے ایران کے وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی جس میں باہمی اور خطے کی بدلتی ہوئی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایران وزیر خارجہ جواد ظریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ملاقات میں باہمی اور خطے کی تیزی سے بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ جنگ کسی کے مفاد میں نہیں ہے، تمام فریقین کو خطےکو جنگ سے بچانے کے لیےکوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2HzMjVo

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times