Thursday, May 16, 2019

شریف خاندان نے معاشی دھشتگردی سے عوام اور معیشت کو لہو لہان کیے رکھا ہے، فردوس عاشق اعوان

شریف خاندان نے معاشی دھشتگردی سے عوام اور معیشت کو لہو لہان کیے رکھا ہے، فردوس عاشق اعوان
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ شریف خاندان نے معاشی دھشتگردی سے عوام اور معیشت کو لہو لہان کیے رکھا ہے ملکی معیشت کا جنازہ نکالنے والے عوام کا مزید تیل نکالنا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان نے معاشی دہشتگردی سے عوام اورمعیشت کو لہولہان کیے رکھا، معاشی تباہ کاریوں کے بعد اب یہ کس منہ سے عوام کے پاس جانے کی بات کرتے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ تیس سال ملکی معیشت کا جنازہ نکالنے والے عوام کا مزید تیل نکالنا چاہتے ہیں۔ شہباز شریف صاحب لاپتہ قائد حزب اختلاف ہیں۔ دوسروں کو جھوٹا کہنے کی بجائے خود سچ بولیں۔ بتائیں کب واپس آرہے ہیں؟



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/30i0jKS

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times