Friday, May 17, 2019

ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کے ذمہ دار وہ ہیں جو ملک کو قرضے میں ڈبو کر چلے: فردوس اعوان

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان
معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پہلے بھی آتے رہے اورسیاسی پوائنٹ اسکورنگ کرتے رہے، لیڈراپنی سیاست نہیں ادارے بچانے کیلئے پالیسیاں بناتاہے، لیڈر اپنی آنے والی نسل کی بقا کی جنگ لڑرہے ہیں، ریفارمز پروگرام ہماری آنے والی نسل کی بقا کی جنگ ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم سےملاقات میں انہوں نے ترجیحات سے آگاہ کیا، وزیراعظم نےکہا تھا وزارت سے متعلق محکموں میں ریفارمز کرنی ہیں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا وزارت میراذاتی نہیں پاکستان کا ادارہ ہے، دنیا بھرمیں پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، وزارت اطلاعات پاکستان کا اہم ادارہ ہے اور اس کا کام منفی پروپیگنڈے کیخلاف جنگ لڑنا ہے، سیاسی بھرتی پر بیٹھے افراد اداروں کی تنزلی کا باعث بنتے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کےذمہ دار وہ ہیں جو ملک کو قرضے میں ڈبو کر چلےگئے، صرف آٹھ ماہ کی حکومت اس کی جوابدہ نہیں، وزیراعظم عمران خان اس وقت پاکستان کامقدمہ لڑرہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا وزیراعظم پہلےبھی آتے رہے اورسیاسی پوائنٹ اسکورنگ کرتے رہے، لیڈراپنی سیاست نہیں ادارے بچانے کیلئے پالیسیاں بناتاہے، لیڈر اپنی آنے والی نسل کی بقا کی جنگ لڑرہے ہیں، ریفارمز پروگرام ہماری آنے والی نسل کی بق اکی جنگ ہے۔

اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ شریف خاندان نے معاشی دہشت گردی سے عوام اور معیشت کو لہو لہان کئے رکھا، معاشی تباہ کاریوں کے بعد اب یہ کس منہ سے عوام کے پاس جانے کی بات کررہے ہیں، 30 سال ملکی معیشت کا جنازہ نکالنے والے عوام کا مزید تیل نکالنا چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے رہنماؤں اور ترجمانوں کی زبانیں گروی ہیں، ان کے اندر ان کے کرپٹ لیڈر بولتے ہیں، شاہد خاقان عباسی ایک کٹھ پتلی وزیراعظم تھے، آپ ایک بار شریفوں کا نہیں اس ملک کا بن کر سوچیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2JLQ9fW

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times