Friday, May 17, 2019

فیصل واوڈا کیجانب سے کاروبار، روزگار کی فراہمی کیلئے سیلف ایمپلائمنٹ اسکیم کا اعلان

وفاقی وزیر برائے آبی منصوبہ بندی فیصل واوڈا
وفاقی وزیر برائے آبی منصوبہ بندی فیصل واوڈا نے کاروبار، روزگار کی فراہمی کیلئے سیلف ایمپلائمنٹ اسکیم کا اعلان کردیا ہے، سیلف ایمپلائمنٹ اسکیم کے تحت ابتدائی طور پر ایک ہزار افراد کو ذاتی اخراجات سے فنڈز دیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے آبی منصوبہ بندی فیصل واوڈا نے بڑا فیصلہ کرلیا اور کاروبار،روزگار کی فراہمی کیلئےسیلف ایمپلائمنٹ اسکیم کااعلان کردیا ہے ، ابتدائی طور پر ایک ہزار افراد کو ذاتی اخراجات سےفنڈز دیے جائیں گے۔

سیلف ایمپلائمنٹ اسکیم کا آغاز آج NA 249 بلدیہ کراچی سے ہو گا، ابتدائی طور پر 3 کروڑ روپے کے چیکس تقسیم کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے، اسکیم پر صوبائی یا وفاقی حکومت کا کوئی پیسہ استعمال نہیں ہوگا۔

اسکیم پر خرچ ہونے والی تمام رقم فیصل واوڈا خود اور مخیرحضرات کے تعاون سے ادا کی جائے گی۔

یاد ہے دو ماہ قبل وفاقی وزیرفیصل واوڈا نے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کو خط لکھا تھا ، جس میں‌ حلقے کے عوام کو سہولتوں کی فراہمی کے لئے ذاتی تعاون کی پیش کش کی تھی۔

اپنے خط میں‌ انھوں‌ نے موقف اختیار کیا تھا کہ حلقے کے عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں، حلقے میں تعلیم، صحت اور صاف پانی کی عدم دستیابی بڑامسئلہ ہے، حلقہ میں مسائل کے حل کے لئے صوبائی حکومت سے تعاون پر تیار ہوں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Eghpzp

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times