Sunday, May 5, 2019

حکومت کی جانب سے لائے گئے بلدیاتی نظام سے انقلاب آئے گا: وزیرخارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ حکومت اپنی عوام دوست پالیسیوں کے ذریعے غریبوں کو غربت سے نکالنے کے لئے کوششیں کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع خانیوال میں جہانیاں کے مقام پرایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمودقریشی نے کہا کہ حکومت نے احساس پروگرام متعارف کرایا ہے جس کے تحت غریب اور نادارطبقے کی سہولت کے لئے مختلف محکموں کو اکٹھا کیا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے صحت انصاف کارڈ بھی متعارف کرایا ہے جس کے تحت غریبوں کے لئے سات لاکھ بیس ہزار روپے تک علاج معالجے کے لئے طبی معاونت کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے لائے گئے بلدیاتی نظام سے انقلاب آئے گا اورنچلی سطح پر لوگوں کو بااختیار بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبوں کا تیس فیصد بجٹ بلدیاتی اداروں کومنتقل کیا جائے گا اور لوگوں کے مسائل مقامی سطح پرحل کئے جائیں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Wtvlxg

0 comments:

Popular Posts Khyber Times