Friday, May 3, 2019

اداکار فیروز خان بیٹے کی پیدائش پر خوشی سے نہال

 معروف اداکار فیروز خان
فلم و ٹی وی کے معروف اداکار فیروز خان بیٹے کی پیدائش پر خوشی سے نہال ہو گئے، انھوں نے اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ کے ذریعے دی۔

رپورٹ کے مطابق اداکار فیروز خان اوران کی اہلیہ علیزے فاطمہ کو قدرت نے خوبصورت بیٹے سے نوازا ہے، ننھے مہمان کی آمد پر فیروز خان خوشی سے پھولے نہ سمائے اور فوری طور پر یہ اطلاع سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کر دی۔ اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے اس جمعہ کو خدا نے مجھے بیٹے کی نعمت سے نوازا، ساتھ ہی انہوں نے اپنے تمام چاہنے والوں کو جمعہ کی بھرپور مبارک باد بھی دی۔

<blockquote class="twitter-tweet"><p lang="en" dir="ltr">- Allhumdullilah, this blessed Friday I’ve been gifted a son. ?? literal Jummah Mubarak.</p>&mdash; Feroze Khan (@ferozekhaan) <a href="https://twitter.com/ferozekhaan/status/1124231982731415553?ref_src=twsrc%5Etfw">May 3, 2019</a></blockquote> <script async src="https://platform.twitter.com/widgets.js" charset="utf-8"></script>

یاد رہے کہ فیروز خان نے گزشتہ برس مارچ میں علیزے فاطمہ سے شادی کی تھی اور فیروز خان نے چند روز قبل اپنے مداحوں کے ساتھ یہ خبر بھی شیئر کی تھی کہ وہ بہت جلد باپ بننے والے ہیں۔ 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2Vc4skT

0 comments:

Popular Posts Khyber Times