Tuesday, May 21, 2019

ڈالر کی اڑان نہ تھم سکی

ڈالر کی اڑان نہ تھم سکی
پاکستانی کرنسی کی بے قدری میں اضافہ مسلسل جارہی ہے آج انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔

بدھ کے روزانٹربینک میں کاروبارکے آغازمیں ڈالرکی قدرمیں 8 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر152 کا ہوگیا۔ ڈالرکی قدر میں اضافے اور تکنیکی خامیوں سے 134 ترقیاتی منصوبوں کی لاگت میں اضافہ ہوا۔ دستاویزکے مطابق ترقیاتی منصوبوں کی لاگت میں 9 کھرب 45 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا۔

گزشتہ روزبھی انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 2 روپے 27 پیسے اضافے کے بعد 151.92 روپے کا ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ 5 روز میں روپے کے مقابلے میں ڈالر10 روپے کے لگ بھگ مہنگا ہوا ہے جس کے باعث پاکستان پر غیر ملکی قرضوں کے حجم میں ایک ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2YEFiZd

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times